انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کااختیارہے، وزارت قانون کا صدر کو خط

اسلام آباد(بیورورپورٹ)انتخابات کی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، وزارت قانون نے صدر کو جوابی خط لکھ دیا۔

وزارت قانون و انصاف نے اپنے جوابی خط میں صدر عارف علوی کو آگاہ کیاالیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کی تاریخ دینے کی مجاز اتھارٹی الیکشن کمیشن ہی ہے،خط میں مزید کہا گیا ایک ساتھ صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانے کیلئے تاریخ صرف الیکشن کمیشن ہی دے سکتا ہے۔

خط میں واضح کیاگیاانتخابات کی تاریخ دینے کی مجازاتھارٹی الیکشن کمیشن ہی ہے،انتخابی ایکٹ میں ترمیم کے بعد صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہا۔