انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی کو دلائل کیلئے 2ہفتے کی مہلت

اسلام آباد(بیورورپورٹ)انٹرا پا رٹی انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دلائل کےلئے 2ہفتے کی مہلت دےدی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس پر سماعت کی،پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی انتخابات پر جواب جمع کرایا، کمیشن سربراہ نثار درانی نے دلائل دینے کا پوچھا تو بیرسٹر گوہر نے دلائل دینے کےلئے وقت مانگ لیا،الیکشن کمیشن نے 2ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کرلی۔

ممبر نثا ردرانی نے ریمارکس دئیے کیس کو بہت زیادہ نہیں لٹکا سکتے، الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کےلئے زیادہ تر سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرچکا ،دلائل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ کریں گے،کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔