اسلام آباد(بیورورپورٹ)بغاوت کیس میں رہائی کے بعد ایمان مزاری کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے بغاوت و اشتعال پھیلانے کے کیس میں ایمان مزاری و علی وزیر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا۔
عدالت نے 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ایمان مزاری و علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی بعد ازاں ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تاہم رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا،ایمان مزاری کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا۔
اسلام آباد پولیس نے کہاایمان مزاری کو تھانہ بھارہ کہو میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔
بغاوت کیس میں رہائی کے بعد ایمان مزاری دوبارہ گرفتار
















