مانسہرہ(مشرق نیوز)سابق وزیر دفاع وچیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے عمران خان کو فرعون قرار دیدیا۔
مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی ڈکٹیٹر اورصرف پیسے والوں کے ہمدرد ہیں،مرکز و صوبے میں حکومت رہی لیکن افسوس نیا پاکستان نہ بنا سکے،پی ٹی آئی نے ساڑھے 3سال ملک کےلئے کچھ نہیں کیا،چیئرمین پی ٹی آئی ملک کا تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتا تھا،کہتا تھا جس کا دل کرے چلا جائے مجھے کوئی فکر نہیں۔
پرویز خٹک نے مزید کہاخیبر پختونخوا میں حکومت صرف میری ذاتی کاوش سے بنی ،چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کریڈٹ نہیں تھا۔
فرعون نیازی تاحیات ملک کا بادشاہ رہنا چاہتا تھا، پرویز خٹک
















