عام انتخابات میں الیکشن مہم کی قیادت خود کرونگا ،نوازشریف

لندن،چکوال(بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن)کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے آنے والے عام انتخابات میں الیکشن مہم کی قیادت خود کروں گا ۔

پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت مکمل کرلی ، مسلم لیگ (ن)اپنا بیانیہ2013سے2018تک کی کارکردگی کو بنائے گی ،کس طرح منتخب حکومت کیخلاف سازش کر کے ملکی ترقی کو روکا گیا سب عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

نوازشریف نے کہاباشعور عوام جان چکے ملک کو موجودہ تباہی کے دہانے پر کس نے پہنچایا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے60کے امیدوار سجاد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔