ساہیوال میں اجلاس عام،پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اوّلین ترجیح ہے:آئی جی پنجاب

ساہیوال (بےورو رپورٹ) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنچاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ساہیوال میں پولیس کا اجلاس عام۔جناح ہال ساہیوال میں منعقدہ اجلاس عام میں آر پی او محبوب رشید اور ڈی پی او فیصل شہزاد کی شرکت۔ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان، ڈی پی او پاکپتن کیپٹن (ر)طارق ولایت سمیت فورس کی بڑی تعداد میں شرکت۔آئی جی پولیس پنجاب نے افسران و ملازمان کے مسائل سنے، ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے حال ہی میں پروموٹ ہونے والے افسران و ملازمین کو نئے عہدوں کے رینک بھی لگائے۔آئی جی پنجاب نے اوکاڑہ کے کانسٹیبل امتیاز علی کو مجرموں سے مقابلے میں بہترین کارکردگی پر 2 لاکھ روپے انعام اور تعریفی اسناد دیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح، ویلفیئر پراجیکٹس کی آمدن سے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ہم نے اب تک شہدا پولیس کی فیملیز کو 264 پلاٹ دئیے ہیں اور ہم مزید بھی کوشش کر رہے ہیں۔اندراج مقدمہ میں تاخیر ناقابل برداشت، سائلین سے کو عزت دیں، مسائل کے حل کی بھر پور کوشش کریں۔ نئی نسل کو نشے کا شکار بنانے والے منشیات کے بڑے سوداگروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کریں۔ کچے کے علاقے میں ڈاکوں، شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف سرخرو ہوئے۔ایس ایچ اوز اپنے کانسٹیبلز کے ساتھ بیٹھیں، ساتھ کھانا کھائیں، مسائل حل کریں۔ آئی جی پنجاب نے انسداد جرائم اور شہریوں کو سروس ڈلیوری کی باآسان فراہمی میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی ہدایت کی۔آخر میں آئی جی پنجاب نے پولیس افسران و ملازمان کے ساتھ کھانا کھایا اور تمام پولیس اہلکاروں میںگھل مل گئے۔