پیپلز پارٹی کا بروقت الیکشن کیلئے سپریم کورٹ جانے کا بھی فیصلہ

کراچی(بیورورپورٹ)پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پیپلزپارٹی نے90 روز میں انتخابات کیلئے تمام قانونی و سیاسی آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا،سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا آپشن بھی استعمال کیا جائےگا۔

باخبرذرائع کے مطابق سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں اعتزازاحسن، رضاربانی اور نیئربخاری نے قانونی پوزیشن پر بریفنگ دی ،90روز میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا آپشن بھی استعمال کیا جائیگا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعتزازاحسن کو غیرمعمولی اہمیت حاصل رہی، بلاول بھٹو نے مولابخش چانڈیو کو اعتزازاحسن پر تنقید سے روکدیا۔