افغان بچوں کے علاج کی آڑ میں تعاون اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش،سینیٹر مشتاق

اسلام آباد(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہاہے افغان بچوں کو کینسر سے بچانے کیلئے پاکستانی و اسرائیلی ماہرین کا تعاون دراصل اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش ہے،حکومت اسرائیل سے تعاون کی وضاحت کرے۔

سینیٹر مشاق نے کہااسرائیل کی انسانی ہمدردی فلسطینی بچوں کے قتل عام پر کیوں نہیں جاگتی؟ دہشتگرد ملک کےساتھ کسی بھی قسم کے پیشہ وارانہ،تجارتی، سفارتی تعلقات قبول نہیں،غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی، بمباری، قتل عام کی بنیاد پر غزہ کو بچوں کیلئے جہنم قرار دیا گیا ۔

رہنما جماعت اسلامی نے مزید کہاخراب معاشی صورتحال کو عالمی ادارے و طاقتیں پاکستان کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے بطور دباو استعمال کر رہے ہیں۔