کولمبو(ایم این پی)پاکستان کے ایک تیر سے 2شکار،افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ،پہلی پوزیشن پر بھی قبضہ جمالیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،قومی ٹیم کی بیٹنگ شروع میں مشکلات کا شکار رہی، اوپنر بلے باز فخر زمان 27 ،امام الحق 13 رنز پر چلتے بنے۔
کپتان بابر اعظم ،رضوان نے وکٹ پر جم کر بیٹنگ کی تاہم رنز کی رفتار انتہائی سست رہی، بابر اعظم 86 گیندوں پر 60 ،رضوان 79 گیندوں 67 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
آغا سلمان نے ناقابل شکست 38، نواز 30، سعود شکیل 9 اور شاداب خان نے 3 رنز کی اننگز کھیلی،شاہینوں نے مقررہ 50 اوورز میں 268رنز کاٹوٹل سکور بورڈ پر سجایا۔
269رنز کے تعاقب میں افغانستان کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں ،آخر میں مجیب الرحمن نے کچھ مزاحمت دکھائی اور افغانستان کی جانب سے تیز ترین ففٹی کاریکارڈ اپنے نام کیا،37گیندوں پر64رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ہٹ وکٹ ہوگئے۔
پوری افغان ٹیم ہدف کے تعاقب میں 209رنز پر ڈھیر ہوگئی،شاہینوں نے میچ59رنز سے اپنے نام کرلیا،پاکستان نے سیریز میں0-3سے کامیابی کے بعد ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















