لاہور(کرائم رپورٹر)اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی شروع کردی،رہنماﺅں میں حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ اور اعظم سواتی شامل ہیں۔
سابق پی ٹی آئی رہنما و استحکام پاکستان پارٹی کے موجودہ رہنما علی زیدی اور فواد چودھری بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کےخلاف جھوٹی مہم چلائی ، تمام رہنماو¿ں کو وضاحت کےلئے طلب کیا گیا مگر طلبی کے باوجود کوئی پیش ہوا نہ جواب جمع کرایا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شواہد و بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا ، ملزموں کی گرفتاریوں کےلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔
اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
















