پاک، امریکہ وسیع البنیاد تعلقات ہیں :انوار الحق کاکڑ: شفاف الیکشن کی حمایت، معاشی بحالی کیلئے تعاون جاری رہیگا :ڈونلڈ بلوم

اسلام آباد(بیورورپورٹ)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے انوارالحق کاکڑ کو وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،امریکی سفیر نے پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا ،اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں، تعلقات کی جڑیں باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور مشترکہ اقدار پر قائم ہیں،انوارالحق کاکڑ نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا نگراں حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے اور جمہوری منتقلی کے دور میں آئینی تسلسل فراہم کرے،انوارالحق کاکڑ نے پاکستان کے معاشی استحکام میں مدد کرنے کے لیے امریکا کے کردار کو سراہا اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،علاوہ ازیںنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بلوچستان کے 3 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا ایئرپورٹ پر نگران وزیر اعلی بلوچستان نے استقبال کیا، نگران وزیراعظم دورہ بلوچستان کے دوران گورنر، سیاسی عمائدین و دیگر قبائلی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے،دورہ کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنے آبائی علاقے کان مہترزئی بھی جائیں گے۔