ایران کےساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں،جلیل عباس جیلانی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ایران کےلئے نامزد سفیر مدثر ٹیپو نے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگران وزیر خارجہ نے کہا پاکستان ایران کےساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،امید ہے نامزد سفیر دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے اہم کردار ادا کریں گے۔