لاہور،اٹک،اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،کرائم رپورٹر،بیورورپورٹ،مشرق نیوز)خصوصی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی اجازت دےدی۔
درخواست ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس انویسٹی گیشن نے دی، سماعت کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت دی۔
علاوہ ازیںسانحہ 9مئی کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ کرلیا،حکام نے کہاجے آئی ٹی جمعہ کو اٹک جیل میں جاکر تحقیقات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم نے اے ٹی سی سے اجازت مانگ لی۔
دوسری جانب سابق خاتون اول بشریٰ نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی،ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو جناح ہاﺅس حملہ کیس میں گرفتار کرنے کی اجازت


















