کراچی(بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے پرامن انتقال اقتدار ترجیح ہے، سب یقین کی کیفیت میں آئیں، ایک دوسرے کو سننے کی ابتدا کرنے کی ضرورت ہے،ملکی ترقی کےلئے متحد ہوکر اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی ، نعروں سے پاکستان فلاحی ریاست نہیں بن سکتا، حکومتوں کو اپنی کوتاہیوں پر غور کرنا چاہئے،توانائی و خوراک کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں میں تاجر برادری کے تعاون کی ضرورت ہے، منصفانہ و شفاف انتخابات کےلئے پرعزم ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات سے خطاب اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاتاجروں کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے،بٹگرام میں مقامی لوگوں، ضلعی انتظامیہ اور فوج نے ملکر مشترکہ کوششیں کیں، چیئرلفٹ میں پھنسے بچوں کو بچانے کے واقعہ کی خوشی منائیں گے، چیئرلفٹ میں پھنسے بچوں نے اپنے حواس پر قابو رکھا، بچوں کو بچانے کےلئے بحث میں نہیں پڑ سکتے تھے کس کا اختیار ہے، بچوں کو بچانا پہلی ترجیح تھی،کامیاب ریسکیو آپریشن میں بچوں نے قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا۔
نگران وزیراعظم نے کہابدقسمتی سے انفرااسٹرکچر خطرہ بنتا جارہا ہے، اپنی کوتاہیاں رہی ہیں،پختونوں کو مرد کوہستانی کا کردارادا کرنے پر شاباش دیتا ہوں اب این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم ایز کو اپنی صلاحیتیں بڑھانا ہوں گی تاکہ ایسے حادثات و واقعات سے نمٹا جاسکے،انوار الحق کاکڑ نے کہامہنگائی کے حوالے سے میکنزم موجود ہے، یقین دہانی کراتا ہوں عام آدمی کو گندم اور سستی روٹی فراہم کرسکیں، جھوٹے خواب نہیں دکھانا چاہتے پوری نیک نیتی سے کوشش کررہے ہیں۔
بلوچستان کے معاملے پر بات کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہابلوچستان میں 7دہائیوں سے مسائل ہیں ریاست کی توجہ کا مسئلہ بھی رہا،اختر مینگل سمیت تمام سٹیک ہولڈر کو سننا ضروری ہے تلخی بھی ہوگی لیکن معاملات مل بیٹھ کرحل کرنے کی ضرورت ہے،مینڈیٹ بہت محدود ہے، انتخابات کے انعقاد میں معاونت فراہم کرنی اور روزمرہ امور چلانے ہیں، قومی و بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرنی ہے، آئینی و قانونی امور کا تسلسل قائم رکھتے ہوئے نئی جمہوری حکومت کے قیام تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاکہ نظام میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور انتقال اقتدار کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو ۔
نگران وزیراعظم نے کہادنیا میں پرامن انتقال اقتدار کا اصول طے ہے،سب عمل پیرا ہیں،گورننس بڑا مسئلہ ہے، سستی بجلی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جائے گی تو ملک میں صنعتیں کیسے فروغ پائیں گی، ملک میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعمیرات پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ، ملکی سطح پر پیدا ہونے والی گیس صنعتوںمیں استعمال کرکے معیشت مستحکم نہیں کی جاسکتی ،خوراک وخدمات کے شعبوں میں چیلنجزکا سامنا ہے،یقین دلاتا ہوں ملکرمثبت تبدیلی لائیں گے، ایک دوسرے کو سننے کی ابتدا کرنے کی ضرورت ہے،کاروباری طبقے کو سنیں گے ، کاروباری طبقہ حکومت، ریاست کو سنے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا ملکی ترقی کیلئے نگران حکومت کے بس میں جو ہوگا کریں گے، نعروں سے پاکستان فلاحی ریاست نہیں بن سکتا، حکومتوں کو اپنی کوتاہیوں پر غور کرنا چاہئے، لوگ مایوس اور کہتے ہیں ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، کیا بھارت سے ماضی میں لوگ ملک چھوڑ کر نہیں گئے؟ کیوں ہر چیز کو منفی انداز میں لے رہے ہیں؟مینڈیٹ انتخابات کے لئے ماحول سازگار بنانا ہے، لہٰذا پرامن انتقال اقتدار ترجیح ہے،نگران حکومت بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری و شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
دریں اثنا نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر کے درمیان وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ون آن ون ملاقات ہوئی ،مذہبی ہم آہنگی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق اورحلقہ بندیوں ،انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سندھ میں سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے نگراں صوبائی حکومت کو ہدایت کی اور کہا کراچی میں بہترین امن وامان سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا ۔
پیپلز پارٹی کاوفد بھی نگران وزیراعظم سے ملا،انوار الحق نے وفد کو یقین دلایا تمام مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔
علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میںنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہابٹگرام میں8افراد کو ریسکیو کر نےوالے ہیروز پر فخر ہے، بہادری کا نیاباب رقم کیا گیا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















