جنوبی وزیرستان،تخریبی کارروائیوں میں ملوث دہشتگرد جہنم واصل

جنوبی وزیرستان(مشرق نیوز)جنوبی وزیرستان میںسکیورٹی فورسز نے دہشتگرد کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب ہونےوالے فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ،فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد ہلاک ہوگیا، قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگرد علاقے میں مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا۔