پہلا ون ڈے،افغانی 59پر ڈھیر،پاکستان142رنز سے فاتح

ہمبنٹوٹا (ایم این پی)3میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دےکر آﺅٹ کلاس کردیا۔

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں ہونیوالی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،پوری ٹیم 201رنز پر چلتی بنی،اما م الحق 61رنز بناکر نمایاں رہے،افتخار30،شاداب خان نے 39رنز کی ذمہ دارانہ اننگزکھیلی،افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن 4 ،نبی اور راشد خان نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

202کے تعاقب میں افغانستان کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں،پوری ٹیم19.2اوورز میں صرف59رنز پر واپس لوٹ گئی،حارث رو¿ف 5 ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 2، 2 شکار کیے۔