راولپنڈی،اسلام آباد(بیورورپورٹ)جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے مزید 6جوان وطن پر قربان،فورسز نے جوابی کارروائی میں4دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں سکیورٹی فورسز ، دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا،فورسز نے مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ،2دہشتگرد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہابہادر سپاہیوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑودیگر سیاسی رہنماﺅں نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہادہشتگردوں سے مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کرنےوالے 6 جوان ملک و قوم کا فخر ہیں،قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک سے دہشتگردی کے عفریت کا جلد خاتمہ ہو گا،شہدا نے مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کےلئے جانوں کے قیمتی نذرانے دئیے،شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ ملکی ترقی کی بنیادی ضرورت ہے،دہشتگردی کے خاتمے کےلئے قوم متحد اور افواج پاکستان کےساتھ ہے۔
جنوبی وزیرستان،پاک فوج کے مزید6جوان وطن پر قربان،4دہشتگرد جہنم واصل


















