جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں سے مقابلہ، 6 سپاہی شہید، 4 دہشت گرد جہنم واصل

جنوبی وزیرستان(مشرق نیوز) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 سپاہی شہید ہوگئے، فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مو¿ثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 بہادر سپاہی شہید ہوئے، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔