ماسکو (مشرق نیوز) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی محنت رنگ لے آئی اور بالآخر روس کے خلاف جنگ میں انہیں ایف-16 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی جس پر روس نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر زیلنسکی جنگ کے آغاز سے ہی یورپی ممالک سے روس کے خلاف محاذ میں فتح کیلئے ایف-16 طیارے اور طیارہ شکن فضائی دفاعی سسٹم کی فراہمی کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔امریکہ اور برطانیہ کے صدور سے ملاقاتوں، یورپی یونین سے خطاب اور عالمی قوتوں کے مختلف فورمز میں مطالبے کو دہرانے کے باوجود طویل خاموشی یوکرین کا منہ چڑا رہی تھی۔تاہم اب ڈنمارک اور ہالینڈ نے یوکرین کو ایف 16 جنگی طیارے فراہم کرنے کا اعلان کرکے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے شکوﺅں کو دور کردیا۔ڈنمارک مجموعی طور پر یوکرین کو 19 طیارے مہیا کرےگا۔ نیدرلینڈز کے پاس 42 ایف 16 طیارے موجود ہیں لیکن ابھی واضح نہیں کہ کتنے طیارے بھیجے گا۔
ڈنمارک اور ہالینڈ سے یوکرین کو ایف16 طیاروں کی فراہمی پر روس برہم
















