جڑانوالہ،فیصل آباد،لاہور (بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے دشمن کان کھول کر سن لے تمام سازشوں کو بخوبی سمجھتے ہیں،اقلیتی برادری کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، جڑانوالہ واقعہ معاشرے میں موجود مرض کی نشاندہی کرتا ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کےلئے جڑانوالہ کا دورہ کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہاانتہا پسندی کا کسی مذہب، زبان یا علاقے سے تعلق نہیں، واقعہ پر بہت دکھ پہنچا،آپ کے سامنے دل کی باتیں کرنے حاضر ہوا ہوں،ہر شہری کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، کوئی بھی معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا،سب کو یکساں انصاف ملتا ہے تو مملکت بھی قائم رہتی ہے، مملکت کے دشمنوں کا پہلا وار انصاف کے سسٹم پر ہوتا ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہاپاکستان بنانے میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے،” یہ دشمن کوئی اور ہدف کوئی اور ہے“ دشمن کان کھول کر سن لے تمام چیزوں کو بخوبی سمجھتے ہیں، اپنے لوگوں کا تحفظ اور ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا اقلیتی برادری کو یورپ، امریکہ میں بھی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، بطور امتی مسیحی بھائیوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں، اقلیتوں کے جان و مال پر اگر کوئی بھی شخص ظلم کرتا ہوا پایا گیا تو اقلیتی ریاستی قوانین و ریاست کو اپنے ساتھ پائینگے،حکومتی رویہ ایکشن سے نظر آئےگا۔
نگران وزیر اعظم نے کہادشمن کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں گے، میجورٹی میں ہیں لیکن میجورٹی ازم پر یقین نہیں رکھتے، آپ جھنڈے میں محض سفید رنگ نہیں ، دشمن ہمیں اپنے لوگوں کا تحفظ کرنے میں تیار پائیں گے،یقین دلاتا ہوں رویہ الفاظ سے زیادہ عمل سے نظر آئے گا، ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا یقین دلایا، ریاست و ریاست کے قوانین مظلوم کےساتھ ہیں۔
دریں اثنا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ جڑانوالہ میں گرجا گھر بھی گئے،ازسر نو تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
دوسر ی جانب جلاو گھیراو میں گرجا گھروں، مکانوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ تیار کر لی گئی،تخمینہ رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوائی جائے گی، 22 گرجا گھر کو 2 کروڑ 91 لاکھ کا نقصان ہوا،جلاﺅ گھیراو¿ میں فرنیچر، ایئر کنڈیشن، واٹر فلٹریشن پلانٹس، لائٹس، کارپٹ، پنکھے، جنریٹر کو نقصان پہنچا، گیٹ، کھڑکیاں، دروازے، ایل سی ڈیز بھی شامل ہیں،91 مکانوں کا 3 کروڑ 85 لاکھ 50 ہزار کا نقصان ہوا، گھروں میں فرنیچر، واشنگ مشینز، فریج، ایل سی ڈیز اور الیکٹرانک کا سامان جلایا گیا۔
ادھر پنجاب حکومت نے تحقیقات کےلئے کمیٹی قائم کردی ، صوبائی محکمہ داخلہ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ کمیٹی کے کنونیئر ،ڈی آئی جی کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ عبدالغفار قیصرانی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ انٹرنل سکیورٹی عثمان خالد کمیٹی کے رکن ہوں گے،کمیٹی واقعہ کے اسباب و وجوہات تلاش کرکے ملوث عناصر کی نشان دہی کرےگی۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















