الیکشن کمیشن تمام انتخابی حلقوں کی مساوی آبادی پر تشکیل یقینی بنائے:فافن کی تجویز

الیکشن واچ ڈوگ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کےلئے اپنی تجاویز دےدیں،فافن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن تمام انتخابی حلقوں کی مساوی آبادی پر تشکیل یقینی بنائے، حلقوں کے درمیان عدم مساوات آرٹیکل 25کے خلاف ہے جس کے مطابق تمام شہری برابر درجہ رکھتے ہیں،فافن کے مطابق گزشتہ حلقہ بندی میں ضلعی انتظامی حدود کی پاسداری کی شرف کے باعث قومی اسمبلی کے 82حلقے ایسے تھے جن میں آبادی کا فرق 10فیصد سے زیادہ تھا، الیکشن کمیشن حلقہ بندی کمیٹیوں کو پابند بنائے وہ حلقوں کی آبادی کا فرق 10فیصد سے زائد ہونے کی وجوہات تحریر کریں،فافن کے مطابق اندازہ ہے اگر ماضی کی طرح حالیہ حلقہ بندیوں میں بھی ضلعی حدود کی پاسداری کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی تو خیبرپختونخوا کے دو تہائی اضلاع، سندھ کے نصف اضلاع ، پنجاب کے ایک تہائی اضلاع اور بلوچستان کے تمام اضلاع میں قومی اسمبلی کے حلقوں کی آبادی کے درمیان 10فیصد سے زیادہ کا فرق پائے جانے کا امکان ہے تاہم الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن دفعہ (1) 20کے اس اصول سے بچ سکتا ہے،فافن نے تجویز دی الیکشن کمیشن دفعہ (3)20میں شامل کردہ نئی شرط پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کے لیے الیکشن رولز 2017میں ضروری ترامیم کرے، اس ضمن میں رولز کے قاعدہ 10کے ذیلی قواعد 4اور 5میں ترامیم کی جانی چاہیے تاکہ حلقوں کے درمیان آبادی کے فرق کو ضلعی سطح تک محدود کرنے کی بجائے صوبے کی سطح پر دیکھا جائے۔