9مئی کے حملہ آوروں سے مزید سختی کی ضرورت ہے،سرفراز بگٹی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)نگراں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے 9 مئی کے حملہ آوروں سے مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے،حملہ اچانک نہیں مکمل منصوبہ بندی سے کیا گیا، سزائیں دلوانا ترجیح ہوگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے مزید کہاریاستی بنیادیں ہلانے کی کوشش کرنےوالوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،فوج پر حملہ ہوگا تو مقدمہ بھی ملٹری کورٹ میں چلے گا۔