نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق

کوئٹہ (مشرق نیوز) نگران وزیراعلی بلوچستان کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق کر لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کے درمیان ہوا۔

ذرائع بلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ علی مردان ڈومکی کی تقرری کیلئے سمری سپیکر بلوچستان اسمبلی نے گورنر کو بھجوا دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع گورنر ہاو¿س نے بھی علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے حکومت اور اپوزیشن کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکے تھے جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا تھا۔