ندا کے اداکارہ ہونے کی وجہ سے خاندان والے شادی پر راضی نہیں تھے: شاہ زمان

لاہور (مشرق نیوز) نامور اداکارہ ندا خان کے شوہر ڈاکٹر شاہ زمان نے کہا ہے کہ میری اور ندا کی شادی پر بہت سے لوگ خوش نہیں تھے ، میں نے چھپ کر نکاح کر لیا اور پھر سب کو آگاہ کر دیا ۔ اپنی اہلیہ اداکارہ ندا خان کے ہمراہ ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہ زمان نے کہا کہ ندا خان کے گھر اچانک رشتہ بھیج دیا تھا۔جب میں نے ان کے گھر رشتہ بھیجا تو ہمارے خاندان میں بہت مسائل ہوئے، والد تو فوری مان گئے تھے لیکن باقی خاندان کے افراد ندا خان کے اداکارہ ہونے کی وجہ سے راضی نہیں تھے لیکن میں نے سب سے چھپ کر نکاح کر لیا بعدازاں سب کو بتا دیا اور کوئی مسائل نہیں ہوئے ۔