چیئرمین تحریک انصاف کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر آج سماعت موخر

اسلام آباد (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہونا تھی تاہم ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدم موجودگی کے باعث آج سماعت نہیں ہو سکے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی درخواست پر بھی آج ہی سماعت ہونا تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس درخواست پر پنجاب حکومت اور جیل حکام سے جواب طلب کررکھا ہے۔