سپریم کورٹ، نیب ترامیم کیس18اگست کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (بیورورپورٹ) نیب ترامیم کیس18اگست کو سماعت کیلئے مقرر کر دیاگیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا3 رکنی بنچ سماعت کرےگا،بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے 16 مئی 2023 کو آخری سماعت کی تھی،رجسٹرار نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔