اسلام آباد (مشرق نیوز) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کر دی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تین مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کر دیں، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ کھنہ میں 2 اور تھانہ بارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دے دیئے گئے ہیں، عدالت نے انہیں 3 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کے ساتھ 5 سال کیلئے سیاست سے نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت : چیئرمین تحریک انصاف کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج


















