سری نگر(مشرق نیوز)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی پاکستان کا 76واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، رات 12بجتے ہی وادی پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں کی چپے چے پر تعیناتی اور جبر و استبداد کے باوجود غیور کشمیریوں نے یوم آزادی پاکستان کا جشن شایان شان طریقے سے منایا،سرزمین پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کے اظہار کے طور پر کشمیریوں نے جگہ جگہ پاکستانی پرچم لہرا دیئے، دیواروں پر پوسٹرز اور بینرز آویزاں کئے جن میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمتی نعرے درج تھے،ہر گلی اور ہر محلے سے غیور و بہادر کشمیری ٹولیوں کی شکل میں پاکستان کا پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے، جدوجہد آزادی کشمیر اور پاکستان سے الحاق کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی گئی، مساجد میں پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور اجتماعات منعقد کئے، یوم آزادی پاکستان پر غیور کشمیریوں کا جذبہ دیدنی تھا،دوسری جانب کشمیری رہنماو¿ں نے ہر سال کی طرح امسال بھی 15اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے،آج سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا جائےگا اور بھارت کو پیغام دیا جائےگا اس کے ہر جبر اور ہتھکنڈے کے باوجود کشمیری اپنی جدوجہد آزادی کو ترک نہیں کریں گے۔
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی نگرانی کے باوجود پاکستانی پرچم سربلند، یوم آزادی تقریبات


















