لاہور (نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے میانہ روی اور اعتدال اسلام کا طرہ¿ امتیاز ہے، نسل نو کو تشدد پسندی سے دور رکھنا علماءکی ذمہ داری ہے، سعودی عرب اعتدال کو فروغ دے رہا ہے جو اسلام کا بنیادی اصول ہے ، مسلمانوں میں اتحاد پیدا کرنے اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مملکت سعودیہ کے مشن کو آگے بڑھائیں گے،اسلامی ممالک اور عالمی سطح پر امن، خوشحالی اور استحکام کیلئے سعودی قیادت کی خدمات قابل تعریف ہیں، اس امر کا اظہار انہوں نے مکہ مکرمہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی دو روزہ انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وفیسر ساجد میر نے اپنے خطاب میں کہا سعودی عرب انصاف، رحم دلی، میانہ روی، اعتدال پسندی اور اسلام کے شفاف پیغام کا علمبردار ہے۔ یہ کانفرنس اعتدال کو فروغ دینے کیلئے مملکت کی کوششوں کا تسلسل ہے جو حقیقی اسلام کا ایک بنیادی اصول ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس اتحاد کا باعث بنے گی۔ یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت پر مشترکہ اعلامیہ جاری ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نبی اکرم نے صحابہ کرامؓ کو عبادات اور معاملات میں اعتدال پسندی کا حکم دیا،تشدد پسندی اور غلو نے ہر دور میں اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچایا، سلف صالحین اعتدال کے راستے پر گامزن رہے ہیں،لیکن بدقسمتی سے کچھ عرصہ سے ایسے نظریات نے جنم لیا جن سے ایک طرف مسلم معاشروں میں باھمی نفرتوں نے جنم لیا تو دوسری طرف تشدد اور عسکریت پسندی کے نتیجے میں خون ریزی کا سلسلہ شروع ہوا،آج ضرورت ھے کہ حکومتیں اور اسلامی ادارے مل کر تشدد پسندی کی نفی کریں اور نوجوان نسل کو راہ اعتدال کی طرف لے کر آئیں،مکہ کانفرنس کی طرز پر دیگر ممالک میں میں بھی کانفرنسز منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔کانفرنس سے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں بدقسمتی سے آج منفی سوچ کے کردار اسلام کے اعلی تصورات کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ اپنے خود ساختہ بیانیہ کی صورت میں سادہ لوح عوام کو تشدد اور دہشت گردی پر ا?مادہ کررہے ہیں۔ حالات کا تقاضا ہے کہ ان جارحانہ رجحانات کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں اور اسلامی اتحاد کے تصور کو اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے کانفرنس کی میزبانی کرکے امت مسلمہ کے لیے مثبت رجحانات کاماحول پیدا کیا ہے جس کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کانفرنس میں جماعتی وفد میں مولانا عبدالرشید حجازی، حافظ مقصود احمد سمیت 85 ممالک سے تعلق رکھنے والے 150 عالم دین، مفتیان کرام اوراسلامی سکالرز شریک ہیں۔
امہ کا اتحاد ناگزیر، انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے سعودیہ کا مشن آگے بڑھائیں گے :انٹرنیشنل اسلامک کانفرنس


















