ممبئی (مشرق نیوز) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی فرمائش ماننے پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس سے گولڈن ٹک گنوا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے اپنے مصدقہ ایکس اکاونٹ پر 77ویں یوم آزادی سے قبل ڈسپلے پکچر میں بھارتی 'ترنگے' کی تصویر لگائی جس کے بعد اکاونٹ کا گولڈن ٹک ہٹ گیا۔رپورٹ کے مطابق 13 اگست کو نریندر مودی نے ایکس پر پیغام جاری کیا اور بھارتی شہریوں سے درخواست کی کہ سب اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کی ڈسپلے پکچر پر بھارتی جھنڈے کی تصویر لگائیں۔مودی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہر گھر ترنگا تحریک کے جذبے کے تحت، آئیے ہم اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کی ڈی پی کو تبدیل کریں، یہ انوکھی کوشش ہمارے پیارے ملک اور ہمارے درمیان تعلق کو مزید گہرا کرے گی۔رپورٹس کے مطابق مودی کی اس فرمائش کے بعد حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی رہنماوں سمیت بی سی سی آئی نے بھی ڈی پی تبدیل کی، جس کے بعد ان سب کا گولڈن ٹک یا بلیو ٹک ختم ہوگیا۔
مودی کی فرمائش بی سی سی آئی کو مہنگی پڑگئی، ایکس سے گولڈن ٹک گنوا دیا

















