لاہور (مشرق نیوز) تھیٹر سے وابستہ جونیئر اداکاراﺅں کے اپنی مقبولیت کےلئے عاملوں اور پیروں کے آستانوں پر جانے کا انکشاف ہوا ہے ، مخالف ساتھی اداکاراﺅں کی ناکامی کے لئے جادو ٹونے کا عمل بھی کیا جاتا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تھیٹر سے تعلق رکھنے والی چند جونیئر اداکارائیں اس میدان میں جلد سے جلد مقبولیت حاصل کرنے کی خواہاں ہیں جس کے لئے انہوںنے عاملوں اور پیروں کے آستانیوں پر حاضری دینا شروع کر دی ہے ۔ یہ اداکارائین ملتان ، رحیم یار خان، لاہور اور فیصل آباد کے عاملوں اور پیروں کے آستانوں پر جاتی ہیں اور اپنی کامیابی اور ہم عصر مخالف اداکاراﺅں کو زیر کرنے کے لئے جادو ٹونے کا سہارا لیتی ہیں ۔ اس حوالے سے سینئر اداکاراﺅں کا کہنا ہے کہ ایسی اداکاراﺅں کی وجہ سے تھیٹر تباہ و برباد ہو گیا ہے اور دن بدن تھیٹر کا ماحول خراب ہوتا جارہا ہے ۔ ایسی اداکاراﺅں کا فن سے دور کا بھی واسطہ نہیں ، کچھ اداکارائیں تو موسمی پرندوں کی طر ح ہوتی ہیں جن کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا۔
تھیٹر کی جونیئر اداکاراﺅں کامقبولیت کےلئے عاملوں ، پیروں کے آستانوں پر جانے کا انکشاف


















