لاہور(ہیلتھ رپورٹر)گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت میں مزید بہتری،بچی کو ملازمت پر رکھنے والے ٹھیکیدار کو شامل تفتیش کرلیا گیا۔
میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم نے کہابچی کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے لیکن ابھی چلنے کے قابل نہیں،پولیس نے ابھی تک رضوانہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جبکہ بچی اپنے ساتھ ہونےوالے سلوک پرکوئی بات نہیں کرتی۔
پروفیسر جوت سلیم نے مزید کہاماہرنفسیات روزانہ رضوانہ کی کونسلنگ کرتا ہے،گزشتہ روز پلاسٹک سرجری کی گئی، پلاسٹک سرجری کاجائزہ لےکر مزید سرجری کا فیصلہ کیا جائیگا، رضوانہ بیٹھ سکتی ہے لیکن ابھی چلنے کے قابل نہیں ہوئی۔
دوسری جانب بچی کو ملازمت پر رکھوانے والے ٹھیکیدار کو شامل تفتیش کرلیا گیا ،رضوانہ کو ابتدائی طبی امداد دینے والے ڈاکٹر نے بیان دینے سے معذرت کرلی ۔
رضوانہ کی طبیعت بہتر، ملازمت پر رکھنے والا ٹھیکیدار شامل تفتیش


















