اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے نگراں نگراں ہی ہوتا ہے،عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا انتخابات ایک سے 2ماہ میں ہو جانے چاہئیں کیونکہ کوئی نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو رہیں، نواز شریف انتخابات سے قبل ضرور پاکستان آئیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا اطمینان ہے،4اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر چکی ،ماضی میں 58 ٹو بی لگا کر اسمبلی 2 یا 3 سال میں فارغ کر دی جاتی تھی۔
وزیر دفاع نے کہا تحریک انصاف 20سال پہلے والے سیاسی اور معاشی بحران کی طرف لے گئی ، معیشت جب تک درست سمت میں نہیں جائےگی سیاست کبھی مستحکم نہیں ہوگی۔
نگراں نگراں ہی ہوتا ہے،عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں،خواجہ آصف
















