آرمی ٹرائل کیس ، فل بنچ تشکیل دینا ممکن نہیں،تحریری حکمنامہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)آرمی ٹرائل کیس پر فل بنچ تشکیل دینا ممکن نہیں، سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا سپریم کورٹ 2021 میں قرار دے چکی بینچز کی تشکیل کا اختیار صرف چیف جسٹس کا ہے، چیف جسٹس بطور ماسٹر آف روسٹر بنچ کی تشکیل پر فیصلہ کرچکے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں کے کیس میں فل کورٹ بنچ تشکیل دینا ممکن نہیں کیونکہ موسم گرما کی تعطیلات کے باعث تمام ججز دستیاب نہیں،فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کےلئے 9 رکنی بنچ میں سے 2ججز نے انکار کیا اور ایک جج اعتراض پر خود الگ ہوئے،فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کےخلاف کیس کی سماعت کےلئے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست نمٹائی جاتی ہے۔