ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کردیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم کیلئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان میں کے الیکٹرک سے متعلق بھی بات ہوئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران گورنر سندھ کو حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق شامل تھے۔