میچ فکسڈ،انصاف کاقتل کیا گیا،قانونی ٹیم سابق وزیراعظم

اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے فیصلے کو انصاف کاقتل قراردےدیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر گوہر خان اور نعیم حیدر پنجھوتہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس میں سنایا جانیوالافیصلہ غلط و یکطرفہ ہے،انصاف کا قتل کیا گیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف180کیسز گرفتاریاں ڈالنے کےلئے ہی بنائے گئے ،پی ٹی آئی کارکنوں کےساتھ ہر غیر آئینی حرکت کی جارہی ہے۔

شعیب شاہین نے مزید کہااسلام آباد پولیس لاہور اتنی جلدی کیسے پہنچی ،سوالیہ نشان ہے؟ میچ فکسڈ تھا،دفاع کرنا اور گواہ پیش کرناحق ہے، گواہوں کو لانے کےلئے وقت مانگا تو درخواست منظور نہیں کی گئی،حق دفاع سے قبل ہی فیصلہ سنا کر سزا دے دی گئی ایسے جج کو منصف کی کرسی پر نہیں ہونا چاہیے،فیصلے کےخلاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پٹیشن فائل کریں گے۔