شوکت خانم ہسپتال میں علاج کو کبیرہ گناہ سمجھتا ہوں،اکرم درانی

پشاور(بیورورپورٹ)جے یو آئی کے مرکزی رہنما اکرم درانی نے کہاہے شوکت خانم ہسپتال میںعلاج کو کبیرہ گناہ سمجھتا ہوں،میری طبیعت پرعجیب عجیب باتیں پھیلائی گئیں۔

ویڈیو بیان میںاکرم درانی نے کہا عید سے ایک روز قبل کمر میں درد ہوا، اسلام آباد میں ڈاکٹر کو چیک کرایا اور ایکسرے کروائے، ڈاکٹرز نے ایک ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد سے گھر پر ہی ہوں۔

جے یوآئی رہنما نے کہاکہا گیا عمران خان کے ہسپتال (شوکت خانم ہسپتال) میں زیر علاج ہوں، شوکت خانم ہسپتال میںزیر علاج رہنے کو کبیرہ گناہ سمجھتا ہوں،ہسپتال کیلئے رقم کہاں سے آتی مجھے سب معلوم ہے۔