پاکستان دہشتگردی کیخلاف افغان صلاحیت بڑھانے کوتیار

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے دہشتگرد تنظیموں کا مقابلہ کرنے کےلئے افغانستان کی صلاحیت بڑھانے کےلئے تیار ہےہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ریمارکس کی وضاحت کر تے ہوئے کہاوزیر خارجہ کے ریمارکس نئے ہیں نہ ہی غیر معمولی، پاکستان نے ہمیشہ کہاملکی یا غیر ملکی تمام خطرات کےخلاف اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں،افغان سر زمین پاکستان کے اندر دہشتگردی کی کارروائیوں کےلئے لانچنگ پیڈ نہ بنے۔

ترجمان نے مزید کہادہشتگردی کے خاتمے کےلئے افغانستان کےساتھ بات چیت کی پالیسی کا اعادہ ہے،دہشتگردی کے خاتمے کےلئے دونوں ممالک کو ملکر کام کرنا ہوگا۔