مائیکل کیسپرووچ کی ڈارون میں پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم سے ملاقات ،مفید مشورے دیئے
ڈارون (مشرق نیوز) سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مائیکل کیسپرووچ نے ڈارون میں پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی ، مفید مشورے دیئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز چھ ٹیموں کی ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لینے کیلئے آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں موجود ہے۔مائیکل کیسپرووچ نے ملاقات میں کھلاڑیوں کو آسٹریلیا آنے پر خوش آمدید کہا اور کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں کھیلنے کے حوالے سے مفید مشورے دئیے۔پاکستان شاہینز کو کل ناردرن ٹیریٹری سٹرائیک کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 59 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ پاکستان شاہینز اپنا دوسرا میچACT Cometsکے خلاف ایکس سی ایرینا میں کھیلے گی،ٹی ٹونٹی میچ پاکستانی وقت کے دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

















