لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کی سینئر اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کیلئے انصاف کا مطالبہ کردیا۔نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا اور انہوں نے عوام سے رضوانہ کی صحت کیلئے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بچی اپنی زندگی کیلئے جنگ لڑ رہی ہے جبکہ بچی پر بدترین تشدد کرنے والی خاتون آزاد گھوم رہی ہے ، بچی کو انصاف ملنا چاہیے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ خدارا غربت کا سامنا کرنے کیلئے اپنے بچوں کا استعمال نہ کریں ، آپ کے بچوں نے پاکستان کی غربت کا ٹھیکا نہیں اٹھایا ہوا۔نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر اداکارہ سجل علی کا ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے بچوں سے کام نہ کروانے، ان پر ظلم اور زیادتی بند کرنے پر زور دیا تھا۔ساتھ ہی اداکارہ کی جانب سے سجل کا شکریہ ادا بھی کیا گیا کہ سجل وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں میں نے چائلڈ لیبر کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرنے کا کہا، انہوں نے اس کے جواب میں فوری اپنا پیغام دیا۔
نادیہ جمیل کا 14 سالہ بچی کیلئے انصاف کا مطالبہ


















