اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سابق چیئرمین ایف بی آر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے شبر بھائی خیریت ہے، کہانی کہاں سے ایجاد کر دی؟۔
اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہاپی ٹی آئی حکومت اگست 2018 میں بنی ،اختتام پر سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 9.8 ارب ڈالر تھے، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کا مہینہ اپریل 2019 تھا، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کے وقت زر مبادلہ ذخائر 8.7 ارب ڈالر تھے، ڈیفالٹ کی کہانی کہاں سے آگئی؟ ۔
سابق وزیر نے مزید کہاموجودہ حکومت کے دور میں زر مبادلہ ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے تھے پھر بھی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں ہوا تو 8.7 ارب ڈالر پر ڈیفالٹ کیسے ہوتا؟۔
شبر بھائی خیریت ہے، کہانی کہاں سے ایجاد کر دی؟ ،اسد عمر
















