ایشین چیمپئنز ٹرافی،پاکستانی ہاکی ٹیم یکم اگست کو بھارت روانہ ہو گی

اسلام آباد (مشرق نیوز) ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پاکستانی ہاکی سکواڈ یکم اگست کو بھارت روانہ ہو گا۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کےلئے قومی سکواڈ واہگہ کے راستے بھارت جائےگا، عمر بھٹہ کی قیادت میں ٹیم براستہ امرتسر چنائی جائے گی۔دوسری جانب قومی ٹیم کے 3 آفیشلز اب بھی ویزوں کے منتظر ہیں،ہیڈ کوچ شہناز شیخ کو بھی بروقت ویزا ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے،محرم کی تعطیلات کے باعث لاہور کے قریبی علاقوں کے کھلاڑی گھروں کو چلے گئے ہیں۔بھارت روانگی سے قبل ٹیم کا ایک پریکٹس سیشن لاہور میں شیڈول ہے۔واضح رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائےگی جس میں پاکستان کا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا سے ہو گا جبکہ بھارت سے مقابلہ 9 اگست کو شیڈول ہے۔