مردان،راولپنڈی(بیورورپورٹ)علی خان کو 80دن بعد رہائی مل گئی،شہر یار آفریدی کی ضمانت منظور،عدالت نے رہا کرنے کاحکم دےدیا۔
سابق وزیر مملکت ورہنما پی ٹی آئی علی خان کو پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد مردان جیل سے رہا کیا گیا۔
علی خان رہائی کے بعد اپنے آبائی گاﺅں ہاتھیان چلے گئے،وکیل شہر یار خٹک نے کہا وفاقی وزیر کو 80 روز بعد رہائی ملی۔
دوسری جانب جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس صفدر سلیم شاہد پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بنچ نے جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کیس میں شہریار آفریدی کی ضمانت منظور کرکے فوری رہائی کاحکم دےدیا،عدالت نے گرفتار دیگر 5ملزموں کی ضمانت بھی منظور کرلی۔
علی خان80دن بعد رہا،شہر یار آفرید ی کی ضمانت منظور
















