اسلام آباد،لاہور (بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)13سالہ ملازمہ پر مبینہ تشدد میں ملوث جج اور اہلیہ روپوش ہوگئے ۔
پولیس ٹیموں نے اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور میں جج کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے تاہم گھروں پر تالے لگے ملے۔
افسروں کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام نے تاحال فیصلہ نہیں کیا کیس کی تفتیش پولیس سٹیشن سطح پر کی جائے یا اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021 کے تحت سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ذریعے کرائی جائے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سول جج کی اہلیہ کی یکم اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ۔
گھروں پر چھاپے،ملازمہ پر تشدد میں ملوث جج ،اہلیہ روپوش
















