پاکستان شاہینز آسٹریلیا پہنچ گئے ، آج پریکٹس کرینگے

سڈنی (مشرق نیوز) پاکستان شاہینز آسٹریلیا پہنچ گئے ۔پاکستان شاہینز نے جمعرات کو آرام کیا اور آج سے پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گے۔روحیل نذیر کی کپتانی میں پاکستان شاہینز کی ٹیم 30 جولائی سے 9 اگست تک ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی اور 50 اوورز کے دو میچز بھی کھیلے گی۔