سائفر تحقیقات،چیئرمین پی ٹی آئی کو FIAکادوبارہ بلاوا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سائفر تحقیقات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے کادوبارہ بلاوا گیا،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے یکم اگست کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا،نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کردی گئی۔

نوٹس میں کہا گیاچیئرمین پی ٹی آئی سے 25 جولائی کوریکارڈ کرائے گئے بیان پر فالو اپ سوالات ہوں گے۔