پرویزالٰہی کو پیش نہ کرنے پر پولیس افسروں،ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند

لاہور(کورٹ رپورٹر)سپیشل سینٹرل کورٹ کابڑا فیصلہ،پولیس افسروں،ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کردی،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کےخلاف منی کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے پرویز الٰہی کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا۔

عدالت نے آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دےدیا،عدالت نے تنخواہ بند کرنے کا حکم سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ کیے جانے پردیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے پرویز الٰہی کو اجازت کے بغیر راولپنڈی جیل منتقل کرنے پر 3 افسروں کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیااور3 افسروں کو شوکاز نوٹس بھیج دیا،بعد ازاں عدالت نے سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی۔