پی سی بی نے 3 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی
لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مالی سال 24-2023 کی پہلی سہ ماہی کے بجٹ کی منظوری دےدی۔ذرائع کے مطابق باقاعدہ بورڈ انتخابات نہ ہونے پر سال کے بجٹ کی منظوری نہیں دی گئی بلکہ معاملات چلانے کیلئے سہ ماہی بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق تمام ڈپارٹمنٹس کو 3 ماہ کے بجٹ کے حساب سے منصوبہ بندی کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

















