اسلام آباد(بیورورپورٹ)سیشن عدالت نے کہاہے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ کیس کی روزانہ سماعت ہوگی،اسلام آباد کی سیشن عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی کاپی جمع کرائی۔
بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ ہوگئی، استدعا ہے ہفتے کو سماعت رکھیں،عدالت نے کہا آج تک سماعت ملتوی کر رہے ہیں،روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے،دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل اور جج میںتلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،جج نے پی ٹی آئی وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کی کوئی بات نہیں سن رہے کل دیکھا جائے گا۔
وکیل شیر افضل مروت نے کہاآپ اس طرح نہیں کر سکتے،جج نے کہا لگتا ہے آپ کو اسی مقصد کیلئے لایا گیا ،پی ٹی آئی وکیل نے کہا اگرمیں کہوں آپ کو کیس کےلئے لایا گیا ہے تو؟ عدالت نے کہا آپ کے رویئے کی وجہ سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتاہوں۔
جج ،وکیل میں جملوں کے تبادلے کے بعد پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو کندھے پر تھپکی دیکر باہر جانے کی ہدایت کردی، بیرسٹر گوہر نے کہا صبح 11 بجے تک سماعت ملتوی کر دیں، پیش ہو جائیں گے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کے گواہوں کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ کیس کی روزانہ سماعت ہوگی،سیشن عدالت
















