عینی طاہرہ کایوم آزاد ی پر ”لبیک پاکستان “کے نام سے ملی نغمہ ریلیز کرنے کا اعلان

لاہور (مشرق نیوز) اداکارہ وگلوکارہ عینی طاہرہ نے یوم آزاد ی پر ”لبیک پاکستان “کے نام سے ملی نغمہ ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ عینی طاہرہ نے تحریک آزادی کےلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملی نغمہ ”لبیک پاکستان “ تیار کیا ہے جو 14 اگست کو ریلیز کیا جائیگا ۔دو ملی نغمے 6ستمبر کو ریلیز کئے جائیں گے جس میں پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔